ہندوستانی منظرنامہ میں مسلمانوں کالائحۂ عمل
محمدجمیل اخترجلیلی ندوی
--
--
رحمتِ خداوندی مغفرت اوربخشش کابہانہ ڈھونڈھتی ہے، بندہ ہی پیچھے ہٹ جاتاہے اوراپنے گناہوں کی بخشش میں ٹال مٹول اورسستی و کاہلی سے کام لیتاہے، کتنے ایسے مواقع ہمیں میسرہوتے ہیں، جن میں تھوڑی سی کی گئی عبادت کاثواب دس گناسے بھی زیادہ ملتا ہے؛ لیکن پھربھی اس تھوڑی سی عبادت کی ادائے گی میں نہ صرف یہ کہ ہم تذبذب کا شکار ہوجاتے ہیں؛ بل کہ کنی ہی کاٹ لیتے ہیں اوراس طرح اپنے پیرپرخودہی کلہاڑی مارلیتے ہیں۔
ذی الحجہ کے ابتدائی دس دن بھی بخششِ رحمانی کااعلیٰ نمونہ ہے، جن کی قسم اللہ تبارک وتعالیٰ نے کھائی ہے، ارشاد ہے:
’’قسم ہے صبح کے وقت کی، قسم ہے (ذی الحجہ کے)دس رات(ودن)کی اورقسم ہے قربانی کے دن(شفع) اورعرفہ کے دن(وتر) کی‘‘، اللہ تبارک وتعالیٰ کایہ قسم کھانا ان اوقات اوردن کے احترام اورتقدس کی وجہ سے ہے، نیز قسم بات کے اندرزوراورقوت پیداکرنے کے لئے کھائی جاتی ہے، گویاذی الحجہ کے ابتدائی دس دن ایسے مبارک ہیں ، جن کااحترام ہم پرلازم ہے۔
دس دنوں کے فضائل
ذی الحجہ کے ابتدائی دس دن بڑے فضائل والے ہیں ، حضرت عبداللہ بن عباس ؓنبی کریم ﷺکاارشادنقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺنے فرمایا:
(ذی الحجہ کے ان)دس دنوں میں کئے ہوئے نیک اعمال اللہ تعالیٰ کے نزدیک دوسرے دنوں کے اعمال کے مقابلہ میں بہت ہی زیادہ محبوب ہیں ، صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے راستے میں جہاد بھی نہیں ؟آں حضرت ﷺنے جواب دیا: جہادبھی نہیں ؛ البتہ اگرکوئی شخص جان ومال کے ساتھ (جہاد) میں جائے اورواپس نہ آئے(بل کہ شہید ہوجائے) تووہ اللہ کے نزدیک بہت محبوب ہے‘‘۔
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسولﷺ نے فرمایا:
’’ان میں سے ایک دن کاروزہ ایک سال کے برابراورایک رات کاقیام لیلۃ القدر(شب قدر)کے قیام کے برابرہے، لہٰذا تسبیح وتکبیراورذکرواذکارکثرت سے کرو‘‘۔
دس دنوں کے اعمال
اس قدر فضائل والے ایام کویوں ہی گزارناعقل مندی کی بات نہیں ؛ بل کہ پورے اہتمام کے ساتھ ان ایام کوگزارناچاہئے، ان ایام میں ہمیں کون کون سے اعمال کرنے چاہئیں، آیئے دیکھتے چلیں:
1- خیرکے کام: تمام طرح کے خیرکے کام ہمیں زیادہ سے زیادہ انجام دیناچاہئے؛ کیوں کہ ان ایام میں کئے ہوئے خیرکے کام اللہ تعالیٰ کوبہت پسندہے؛ چنانچہ اللہ کے رسول ﷺکاارشادہے:
’’(ذی الحجہ کے ان)دس دنوں میں کئے ہوئے نیک اعمال اللہ تعالیٰ کے نزدیک دوسرے دنوں کے اعمال کے مقابلہ میں بہت ہی زیادہ محبوب ہیں ‘‘، خیرکے کام میں غریبوں کی مدد، یتیموں کی دیکھ بھال، پڑوسیوں کاخیال اورکم ازکم لڑائی جھگڑے سے دوررہ کرلوگوں سے خندہ پیشانی کے ساتھ ملناوغیرہ سب شامل ہے؛ اس لئے ان کی طرف جلدمتوجہ ہوناچاہئے؛ کیوں کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
’’خیرکے کاموں کی طرف جلدی کرو‘‘۔
2- روزہ کااہتمام: ان ایام میں اہتمام کے ساتھ روزہ رکھناچاہئے؛ کیوں کہ ان ایام میں ایک دن روزہ رکھنے کاثواب سال بھرروزہ رکھنے کے برابرہے، اللہ کے رسولﷺ نے فرمایا:
’’ان میں سے ایک دن کاروزہ ایک سال کے برابرہے‘‘۔
3- عرفہ کے دن روزہ کااہتمام: سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ذی الحجہ کی پہلی تاریخ سے نوتاریخ تک روزہ کااہتمام کرے؛ لیکن اگرکوئی شخص کسی وجہ سے ایسا نہیں کرسکتاتوکم ازکم عرفہ کے دن ضرورروزہ رکھنے کااہتمام کرے، خودآں حضرت ﷺکابھی اس دن روزہ رکھنے کامعمول تھا، ازواج مطہرات سے روایت ہے کہ:
’’اللہ کے رسول ﷺنوذی الحجہ، یوم عاشوراء اورہرمہینے کے تین دن، شروع مہینے کے دودن اورجمعرات کوروزہ رکھتے تھے‘‘،
4- قیام لیل: ان ایام میں کرنے کاایک اہم کام’’ قیام لیل‘‘بھی ہے، رات میں جاگنااورعبادت کرنایوں بھی بہت فضیلت کاکام ہے، آں حضرتﷺ نے زندگی بھر اس کااہتمام فرمایاہے؛ تاہم ذی الحجہ کے دس دنوں میں قیام لیل کااہتمام سے شب قدر میں عبادت کرنے کاثواب ملتاہے، اللہ کے رسولﷺ نے فرمایا:
ایک رات کاقیام لیلۃ القدر(شب قدر)کے قیام کے برابرہے‘‘،اورلیلۃ القدر میں عبادت کرناہزارمہینے(تقریباًتراسی سال)عبادت کرنے کے برابرہے، قرآن مجیدمیں ہے:
’’لیلۃ القدر ہزارمہینوں سے بہترہے‘‘، گویاذی الحجہ کے ان ایام میں اگرقیام لیل کیاجائے توتقریباً تراسی سال قیام لیل کرنے کاثواب ملے گا۔
5- اذکارکی کثرت: ان ایام میں ذکرواذکارکی کثرت ہونی چاہئے کہ یہ اعمال بھی اللہ تعالیٰ کے محبوب اعمال میں سے ہیں، مزیدیہ کہ ذکرواذکارسے دل کی صفائی ہوتی ہے اوراللہ تعالیٰ کااستحضارحاصل ہوتاہے، اسی لئے اللہ کے رسول ﷺ نے ان ایام میں کثرت سے ذکرکرنے کاحکم فرمایاہے، ارشاد ہے:
’’تسبیح وتکبیراورذکرواذکارکثرت سے کرو‘‘۔
6- قربانی: یہ ہمارے جدامجدحضرت ابراہیم علیہ السلام اوران کے سعادت مندفرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کی یادگارہے، جوہمیں دین کی خاطرجانی ومالی کے علاوہ بوقت ِضرورت آل واولادکی قربانی کی بھی ترغیب دیتاہے، قربانی ہر اس شخص پر ہے، جوصاحب نصاب(جس کے پاس 612 گرام 360 ملی گرام چاندی یااس کی قیمت ہو) ہو، خواہ قربانی کے کسی بھی ایام میں وہ صاحب نصاب بن جائے، قربانی کی بھی بڑی فضیلتیں وارد ہوئی ہیں ، ایک حدیث میں ہے کہ آپﷺ نے فرمایا: بکل شعرۃ حسنۃ۔(المستدرک، حدیث نمبر: 3395)’’ہربال کے بدلہ ایک نیکی ہے‘‘، جانورکے جسم میں ان گنت بال ہوتے ہیں ، لہٰذا اس حدیث سے صاف طورپریہ معلوم ہوا کہ قربانی کرنے کاثواب بھی بے شمارہے۔
7- بیت اللہ کاحج: ذی الحجہ کے انھیں دس دنوں میں حج جیسی عظیم الشان عبادت کوبھی انجام دیاجاتاہے، یہ اس شخص کے لئے ضروری ہے، جواس کی استطاعت رکھتا ہو، اللہ تعالیٰ کاارشادہے:
’’اللہ کے لئے قادرشخص پربیت اللہ کاحج کرناہے‘‘، حج کی بھی بڑی فضیلتیں وارد ہوئی ہیں، ایک حدیث میں ہے:
’’جس نے حج کیا اوردوران حج نہ توفحش کام کئے اورناہی فسق کیاتوایسے لوٹتاہے، جیسے آج ہی ماں کے پیٹ سے پیداہواہو‘‘۔
یہ وہ کام ہیں، جوذی الحجہ کے دس دنوں میں انجام دینے کے ہیں، اب ہمیں اپناجائزہ لیناچاہئے کہ کیاہم ان ایام کومذکورہ اعمال کی انجام دہی میں گزارتے ہیں یا ’’وہی رفتاربے ڈھنگی، جوکل تھی، سواب بھی ہے‘‘کے مصداق ان مقدس اوربابرکت ایام کورواروی میں گزاردیتے ہیں، اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق عطافرمائے، آمین!!!
دووسرے یہ کہ ہم اپناجائزہ لیں، اپنااحتساب کریں، یہ احتساب کی گھڑی ہے، اب تک ہم نے کیا کیا؟ کیا کھویا؟ کیاپا؟ تبدیلی کس طرح لے کرآنی ہے؟ ایک دوکان دار جب شام میں دوکان بند کرتاہے توپورے دن کاحساب لگاتاہے، فائدہ کتناہوا؟ نقصان کتناہوا؟ آئندہ کل کاٹارگیٹ کیا ہوگا؟ ہمارابھی ایک سال کا باب بند ہورہاہے، ہم بھی جائزہ لیں اور آنے والے سال کے لئے منصوبہ بنالیں؛ تاکہ ہمیں نقصان نہ اٹھاناپڑے، اللہ ہم تمام کے لئے اس سال کومبارک کرے اوراپنے ساتھ ڈھیروں خیرلے کر آئے، آمین!
jamiljh04@gmail.com / Mob:8292017888
jamiljh04@gmail.com / Mob:8292017888
اے اللہ! تیرے دربارمیں وہ بندہ حاضرہے، جسے تونے غیرمعمولی صلاحیتوں سے نوازاتھا، اس نے خیرکے بہت سارے کاموں میں حصہ لیا، اس کے ان کاموں کو قبول فرما، انسان ہونے کی ناطے جولغزشیں سرزدہوئی ہیں، انھیں درگزرفرما، تمام سوگواران کوصبرجمیل عطافرما،قوم کو ان کانعم البدل عطافرمااورانھیں جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرما، آمین
jamiljh04@gmail.com / Mob:8292017888
قدروقیمت میں یہ گڈری میں لال تھے پیارے
(حضرت مولاناقاضی محمدقاسم مظفرپوریؒ)
محمدجمیل اخترجلیلی ندوی
ہردن ہزاروں لوگوں کی جانیں قفس عنصری سے پرواز کرکے ملاء اعلی جا پہنچتی ہیں، ہرجانے والے کے پیچھے آنسوبہانے والے بھی ہوتے ہیں، دنیاکاشایدہی کوئی بدنصیب ہو، جس کے پیچھے آنسوبہانے والاکوئی نہ ہو؛ لیکن کچھ جانے والوں کے پیچھے ان کے اپنے ہی نہیں، پرائے بھی، صرف رشتہ دارہی نہیں، دوروالے بھی، اولاد واحفادہی نہیں، نام سننے اورجاننے والے بھی سیل اشک کوروک نہیں پاتے، وہ اپنے پیچھے ایک جم غفیرکوسوگوارچھوڑجاتے ہیں، ایسے ہی جانے والوں میں حضرت مولانامحمدقاسم مظفرپوری ہیں، جن کے نام کے آگے آج تک دامت برکاتہم اورمدظلہ العالی لکھاجاتارہاہے؛ لیکن آج کے بعد سے رحمہ اللہ اورنوراللہ مرقدہ وغیرہ کے الفاظ لکھے جائیں گے۔حضرت مولاناسے دیدوشنید کی سعادت پہلے پہل اس وقت نصیب ہوئی، جب میں استاذ گرامی قدرفقیہ عصرحضرت مولاناخالد سیف اللہ رحمانی مدظلہ العالی کے قائم کردہ ادارہ المہدالعالی الاسلامی حیدرآبادکے شعبۂ افتاء میں زیرتعلیم تھا، مولاناکے یہاں تعلیم کاایک اہم ذریعہ ’’محاضرہ‘‘کوبھی ماناگیاہے اوراس کے لئے ملک وبیرون ملک کے ماہرین کاورودمسعودہوتارہتاہے، دسیوں بزرگان دین اوراپنے موضوع کے ماہرین، جن میں سے بعض کے نام سے شناسائی تھی اوربعض کے نام سے شناسائی بھی نہیں، یہیں کے زمانہ ٔدرس میں انھیں دیکھنے اورسننے کی سعادت نصیب ہوئی، انھیں بزرگانِ دین میں ہمارے حضرت مولانابھی تھے۔حضرت مولاناکی تشریف آوری اپنے دواوررفقاء حضرت مولاناقاضی عبدالجلیل صاحب مدظلہ اورجناب قاضی انظارصاحب مدظلہ کے ساتھ ’’تربیت قضاء‘‘ کے تعلق سے ہفتہ بھرکے لئے ہوئی تھی، پہلی ہی مجلس نے دل پرایسے گہرے نقوش ثبت کئے، جوآج تک قائم ہیں، اس پروگرام سے قبل ’’قضاء‘‘ کے نام سے توضرورواقفیت تھی؛ لیکن کام سے نہیں، کارقضاء کے سلسلہ میں اس پروگرام کے بعد اتنی واقفیت ہوگئی کہ جب استاذ گرامی قدرفقیہ عصرحضرت مولانا رحمانی مدظلہ العالی کے ایماء پرجامعہ ضیاء العلوم کنڈلور میں تدریس کے لئے جاناہو، جہاں تدریب افتاء کے شعبہ کاآغاز ہواتھا تو تدریب قضاء کی تدریس کی ذمہ داری بندہ کے سپردہوئی، اسی پروگرام کی برکت سے میں اس ذمہ داری کوقبول کرنے پرراضی ہوسکا، نہج تووہی تھا، جوحاصل کیاگیاتھا؛ البتہ آداب و مسائل فقہ شافعی کی روشنی میں شافعی کتب فقہ سے اخذ کئے گئے کہ تمام طلبہ مسلکی اعتبارسے شافعی تھے، پھراسی کی برکت سے ’’آداب قضاء(شافعی)‘‘ کے نام سے میری پہلی کتاب حضرت مولاناہی کے تقریظ سے مزین ہوکرمنصہ شہود میں آئی، وذلک فضل اللہ یؤتیہ من یشاء۔حضرت مولاناقاسم صاحب حقیقی معنوں میں علم کا’’سمندر‘‘تھے، مسائل کے استحضار کے ساتھ نصوص وادلہ کابھی استحضارتھا اورسب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ کسی بھی مسئلہ میں اولاً نص سے اعتناء خودبھی کرتے تھے اوراپنے شاگردوں کوبھی اسی کاخوگربناتے تھے، فقہی عبارات ان کے یہاں دلیل کے طورپرنہیں؛ بل کہ تائیدکی نظرسے دیکھی جاتی تھیں، خودہم لوگوں نے قیام معہد کے زمانہ میں اپنے اپنے سندی مقالات کے سلسلہ میں حضرت سے مراجعت کی ، انھوں نے مقالات پرنظرڈالی اورکئی جگہوں پریہ سوال بھی کیاکہ اس پرنص کیاہے؟ خودبھی جب کوئی تقریرکرتے یا محاضرہ دیتے توہربات پر نص پیش کرنے کی کوشش کرتے، حضرت مولاناچوں کہ شیخ الحدیث بھی رہ چکے تھے اوربرسہابرس حدیث کادرس دیتے رہے تھے؛ اس لئے احادیث کااستحضاربھی خوب تھا۔حضرت مولاناکی دوسری خوبی یہ تھی کہ وہ بہت سادہ تھے، کان بشراً من البشرکی عملی تفسیر، علم کے اعتبارسے بہت بڑے؛ لیکن تواضع اورانکساری کی وجہ سے محسوس ہی نہیں ہوتاتھاکہ وہ اتنے پایہ کے ہیں، سچ ہی کہاگیاہے کہ اصل علم تویہ ہے، جوآدمی کومتواضع بنادے، جوعلم نخوت پیداکردے، اسے معلومات توکہا جاسکتا ہے ؛ لیکن اسے اصل علم نہیں کہا جاسکتا، حضرت اصل علم کے مالک تھے، اورکیوں نہ ہوتے؟ علم کافیض بھی توکشید ایسے لوگوں سے کیاہے، جوایسے ہی تھے، یعنی شیخ الاسلام مولاناحسین احمدمدنی، علامہ ابراہیم بلیاوی ، شیخ الادب مولانااعزاز علی اورشیخ التفسیرمولانافخرالدین صاحب رحمہم اللہ جیسے اساطین علم فضل سے ،یہ تواضع اورفروتنی ہرچیز میں نظرآتی، خورش سے لے کرپوشش تک، رفتارسے لے کر گفتار تک، اسی تواضع کانتیجہ تھاکہ پروگراموں اورسیمیناروں میں اپنے چھوٹوں کے ساتھ بھی قیام کرلینے میں کسی قسم کی کوئی خفت محسوس نہیں کرتے تھے، خودکئی موقع سے بندہ کوبھی ساتھ رہنے کی سعادت ملی ہوئی ہے ، ایک مرتبہ تو’’جالے‘‘میں، جو قاضی مجاہدالاسلام قاسمی رحمۃ اللہ علیہ اوراستاذگرامی قدرحضرت مولانارحمانی مدظلہ العالی کاآبائی وطن ہے اورجہاں استاذگرامی قدرکے ساتھ جاناہواتھا، سبیل الفلاح جالے کے ایک کمرے میں ایک معمولی چارپائی پررات بسرکی، جہاں اس وقت تک اعلی قسم کے انتظامات بھی نہیں تھے، حضرت کی سادگی پربس اتناہی کہاجاسکتاہے کہ:ظاہری سادگی رشک ِجمال تھی پیارےقدر و قیمت میں یہ گڈری میں لال تھے پیارےآج کل لوگوں کے اندر’’برداشت‘‘کامادہ نہیں پایاجاتا، اپنے خلاف ، اپنے مسلک کے خلاف اوراس نظریہ کے خلاف ، جس پروہ قائم ہیں، کچھ سنتے نہیں کہ آپے سے باہر ہوجاتے ہیں؛ حتی کہ علمی مباحثہ سے آگے نکل کردشنام طرازی پراترآتے ہیں، ایسے دورمیں حضرت مولاناکی ایک بڑی خوبی ’’بردباری‘‘ اور’’تحمل مزاجی‘‘ بھی تھی، یہ ایسی صفت ہے، جس کی وجہ سے دشمن بھی مات کھاجاتاہے، اسی لئے مناظرہ کے ایک اہم اصول کے طورپراسے جاناجاتاہے، ہمارے حضرت میں بھی یہ خوبی اتم درجہ میں پائی جاتی تھی، جب بھی کوئی کچھ پوچھنے کے لئے جاتا، تحمل مزاجی کے ساتھ سنتے اورحسن خوبی کے ساتھ جواب دیتے،سوالات اور اشکالات کے جواب دینے میں بھی اور معاملات کے فیصلے میں بھی یہ چیزدیکھنے کوملتی، زمانہ بدل گیااورزمانہ کے ساتھ لوگ بدل گئے؛ لیکن حضرت نہیں بدلے، جس طرح آپ حق شناس تھے، اسی طرح عزم بردباری بھی اپنے اندررکھتے تھے:وہی جوش حق شناسی، وہی عزم برد بارینہ بدل سکا زمانہ مری خوئے وضع داریموجودہ زمانہ میں لوگ جب ’’بڑے‘‘بن جاتے ہیں توچھوٹوں کی طرف توجہ کم ہوجاتی ہے؛ بل کہ بعض تونگاہ شفقت کے بجائے نظرحقارت ڈالنے سے بھی نہیں چوکتے، چہ جائیکہ ان سے مشورہ وغیرہ کرنے اوران کے مشورہ کوماننے کے روادار ہوں، حضرت اس مزاج سے کافی دورتھے، بڑوں کے سامنے بالکل مؤدب اورمہذب، جب کہ جھوٹوں کے سامنے جھوٹے بن جاتے تھے، نہ گفتگومیں بڑپن کااظہار، نہ رہن سہن میں اس کادکھاوا، کھانے پینے میں بھی ہم نوالہ، گفتگومیں بھی ہم نوااور مزاح ومذاق میں بھی ہم شریک، یہ تھی خوردنوازی کی اعلی ترین مثال؛ لیکن تربیت سے غافل بھی نہیں ہوتے تھے، حضرت کی جگہ اگردوسراکوئی اورہوتاتونہ جانے دنیاکے کس اسٹیج پرہوتا؛ لیکن حضرت کی فروتنی ہراسٹیج سے مانع رہی، یہ توکچھ مخلص لوگ تھے، جنھوں نے حضرت کواسٹیج کی زینت بناکر سواد اعظم کو مستفید کرنے کی سعی کی اوراس میں وہ کامیاب بھی رہے، اللہ انھیں بہتراجرسے نوازے، آمین!’’بڑی خوبیوں کامالک تھا، وہ جانے والا‘‘، جن کواس مختصرمضمون میں بیان نہیں کیا جاسکتا، اختصارکے ساتھ اگرکچھ کہناہے توبقول استاذگرامی قدرحضرت مولانا رحمانی مدظلہ العالی: ’’دنیامیں چلتے پھرتے کسی جنتی کودیکھناہوتووہ حضرت مولانا قاسم صاحب مظفرپوری کودیکھ لے‘‘، اس ایک مختصرجملے میں حضرت کی ساری وہ خوبیاں سمٹ آئی ہیں، جو’’عبادالرحمن‘‘ کی ہوتی ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ ان کے زلات کوبخش دے، ان کی اچھائیوں کوقبول کرے ، ان کے پسماندگان کوصبریعقوب عطاکرے اورہم اخلاف کوان کے نقش قدم پرچلنے کی توفیق عطافرمائے، آمین!!!jamiljh04@gmail.com / Mob:8292017888